تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:10

وزیراعلیٰ پنجاب سےحکومت نہیں سنبھلتی تومستعفی ہوجائیں،کھوسہ

اے آر وائی - گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر وزیرِ اعلی پنجاب سے حکومت نہیں سنبھالی جاتی تو مستعفی ہو جائیں۔ شیخ زید ہسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے اور اگر پنجاب حکومت سے عوام کی تکالیف نہیں ختم کی جاتیں تو حکومت سے برطرف ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اختیارات عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کروں گا۔ حکومتِ پنجاب عوام کو ڈینگی سے بچانے کے لئے مچھر مار سپرے تک نہ کروا سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.