تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:42

بدین میں عمران خان کی آمدپرسیلاب متاثرین کااحتجاج،روڈ بلاک

اے آر وائی - تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بدین آمد اور متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر بارش متاثرین نے روڈ بلاک کرکے عمران خان کی گاڑی روک لی۔ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی مداخلت پر متاثرین نے احتجاج ختم کرکےٹریفک بحال کردی۔



عمران خان متاثرین میں امداد تقسیم کرنے بدین شہر پہنچنےتوانہوں نےامداد تقسیم سےقبل صحافیوں سےگفتگوکی جس پرمتاثرین مشتعل ہوگئے اورانہوں نےاس گھر کاگھیراؤ کرلیاجہاں عمران خان موجودتھے۔ گیٹ پر عوام اور متاثرین کے ہجوم کے باعث کھانے کی دیگیں دیواروں کےاوپر سے اندربھیجی گئیں۔ہجوم کومنتشرکرنے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عمران خان کی گاڑی باہر نکلوائی،عمران خان امداد تقسیم کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.