تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:28

متحدہ قومی موومنٹ کااے این پی پر پابندی کا مطالبہ

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نےکہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کاماضی دہشت گردی سے عبارت ہےاس لیے اے این پی پر پابندی لگائی جائے۔



بلوچستان سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی ، صوبہ خیبرپختونخوا سے گلفراز خٹک ایڈوکیٹ، لاہور زون کے زونل انچارج سید شاہین گیلانی اورگھوٹکی کے زونل انچارج نورالدین زنگی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ملک بھر کے عوام جانتے ہیں کہ افغانستان اوربھارت کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی کس نے اور 1970ء میں دہشت گردی کرنے والی کس تنظیم پرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔



انہوں نے کہا جس جماعت کے رہنما امریکی ڈالرز کے عوض باچاخان کی تعلیمات فراموش کرکے دہشت گردی کا راستہ اختیار کرتی رہی ہواسے جھوٹے الزامات عائد کرنے سے قبل شرم کرنی چاہئے ۔درحقیقت عوامی نیشنل پارٹی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.