تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:19

اسلام آباد :سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب

اے آر وائی - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب کے بعد سیاسی ماحول میں گرمی پیدا ہوگئی ہے جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بھی کل طلب کر لئے گئے ہیں۔



سینیٹ 73 واں جبکہ قومی اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شام کو طلب کیا گیا ہے ۔دونوں ایوانوں میں معمول کی کاروائی کے علاوہ بعض اہم امور بھی زیربحث لائے جائیں گے۔ کراچی کی صورتحال سرفہرست رہے گی اور خاص طور پر ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خطاب پر دیگر جماعتوں کے ردعمل سے ماحول خاصا گرم ہونے کے امکانات بھی ہیں۔



عوامی نیشنل پارٹی نے بھی دھمکی دی ہے کہ ایم کیو ایم اگر حکومت میں شامل ہوتی ہے تو حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کو پاکستان مسلم لیگ نواز ، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تندو تیز رویے کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ راجہ ظفر الحق پاکستان مسلم لیگ نواز کے علاوہ بعض دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی کراچی ، ملک میں سیلاب کی صورتحال اور دیگر معاملات پر تحاریک التواء بھی جمع کرائی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.