تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:35

سیلاب متاثرین کے لیےخواجہ غریب نواز ویلفئیرٹرسٹ کی امداد

اے آر وائی - خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضلع بدین کے بارش متاثرین کو پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بدین کے چھ ہزار سے زائد متاثرین میں خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دو وقت کا پکا ہوا کھانا بارش سے متاثر ہ علاقوں کے علاوہ نندو یونین کونسل کے نندو کڈھن شہر روڈ پر واقع زیر آب بیس سے زائد دیہاتوں کے متاثرین میں خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار گاڑیوں اور کشتیوں پر سوار ہو کر کھانا تقسیم کرتے ہیں ۔



پانی سے ڈوبے دیہاتیوں کے متاثرین کا کہنا ہے کہ جب وہ مشکل میں تھے روڈ رستووں پر بھوکے پیاسے پناہ لے ہوئے تھے اس وقت خواجہ غریب نواز کے رضا کار ہمارے پاس پہنچے ۔ متاثرین کے مطابق ہمارے گھر بار ڈوبے ہوئے ہیں کاروبار نہیں بے روزگار ہیں کھانے کو کچھ نہیں تو اس مشکل گھڑی میں خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کی مدد ہمیں پوری زندگی یاد رہے گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.