12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:20
شہبازبھٹی قتل کیس: ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری
اے آر وائی - اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیربرائے اقلیتی امور شہبازبھٹی کے قتل میں ملوث دوملزمان کی گرفتاری کےلئے ریڈوارنٹ حاصل کرلئے ہیں ۔
آئی جی اسلام آباد پولیس بن یامین نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ شہبازبھٹی کو ذاتی لین دین کے باعث قتل کیا گیا۔ ان لوگوں نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے شہبازبھٹی کو قتل کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا ۔