تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:52

سیلاب متاثرین پرپولیس کی فائرنگ اور شیلنگ

اے آر وائی - عمر کوٹ میں ڈی سی اوآفس کے باہر مشتعل سیلاب متاثرین نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد پولیس کی ہوائی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے خواتین سمیت متعدد متاثرین زخمی ہوگئے۔



ڈی سی او آفس عمرکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیاء اور خیمے سے بھرے ہوئے ٹرک لائے گئے۔ سامان کی تقسیم کیلئے ڈی سی او آفس میں اعلیٰ حکام کا اجلاس ہورہا تھا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر علی مردان شاہ، ایم این اے نواب یوسف ٹالپر، ایم پی اے تیمور ٹالپر ، ڈی سی، ڈی پی او کے ساتھ دیگر حکام شامل تھے۔



سیلاب متاثرین نے ڈی سی او آفس کے باہر احتجاج کے بعد میرپورخاص روڈ بلاک کردیا۔ جس کے بعد سیلاب متاثرین نے ڈی سی او آفس کا دروازہ کھولنے کے بعد دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور ٹرکوں میں لدا سامان لوٹنے لگے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ جس میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں سیلاب متاثرین کے سامان کو پولیس لائن بھجوا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.