12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:1
کسی ٹارگٹ کلر کو نہیں چھڑایا ، رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ کسی ٹارگٹ کلرز کو نہیں چھڑایا ، مجھ پر الزام غلط لگایا جارہا ہے اگر کوئی قاتل چھوڑا ہو تو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کراچی میں امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر وزیر اعظم کے ہدایت پر ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، کچھ لوگ مختلف جگہوں پر فرار ہو گئے ہیں ، جن کا پیچھا کیا جارہا ہے۔ رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔