تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:10

عمران فاروق کے قاتل پاکستان کی حراست میں ہیں،عمران خان

اے آر وائی - تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران فاروق کے قاتل پاکستان کی حراست میں ہیں ، اب یہ مجرم اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کئے جاتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت کوکرنا ہے۔



اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کے خلاف تمام ثبوت کافی عرصہ پہلے لندن پولیس کو فراہم کئے تھے تاہم گواہان کے بیان قلمبند کرنے کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے جبکہ چیف جسٹس بھی ذوالفقار مرزا کو سپریم کورٹ میں طلب کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.