تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:53

امریکا کا سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کرنے کا اعلان

اے آر وائی - امریکا نےپاکستان میں سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ افغانستان اور پاکستان کیلیے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔



مارک گراس مین کا کہناتھاکہ سیلاب زدگان کے لیے امریکا کا امدادی سامان چند دنوں میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر حسین حقانی نے مشکل کی اس گھڑی میں امریکی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان امریکی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.