13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:53
بلوچستان: اورماڑہ میں پاک بحریہ نے اسپتال قائم کردیا
اے آر وائی - بلوچستا ن کےساحلی شہر اورماڑہ میں پاک بحریہ کی جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال قائم کردیا گیا ہے، اسپتال کا افتتاح پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے کیا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نعمان بشیر نے کہاکہ سیلاب کی صورتحال ہو، زلزلہ یاپھر کوئی اور ناگہانی آفت، پاک بحریہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ عوام کے بچاؤ اور بحالی میں پاک بحریہ نے ہمیشہ ایک مثبت کردار ادا کیا ہے۔
پاک بحریہ کی طرف سے قائم کیا گیا اسپتال اورماڑہ میں نیوی کے ملازمین کیساتھ مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اسپتال میں تمام جدید سہولتیں موجود ہیں۔