تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:43

کارکن بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں، الطاف حسین

اے آر وائی - ایم کیو ایم کےقائدالطاف حسین نے پارٹی کارکنوں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔



الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست منتخب نمائندوں،کراچی اورسندھ بھر میں سابق حق پرست ناظمین اور کارکنوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ کراچی اور سندھ بھرمیں بارشوں اورسیلاب سے پیداہونےوالی بد ترین صورتحال سے متاثرہ عوام کی بھر پورمددکریں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بارشوں سے اندورن سندھ توآفت کا شکار تھا ہی ، اب کراچی میں بھی مسلسل بارش سےشہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ انکا کہنا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت اندرون سندھ بارش متاثرین کی بھر پور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،طبی کیمپوں سمیت بارش متاثرین کو غذائی اجناس اور امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن سے وابستہ ایک ایک کارکن اور رضاکار بارش متاثرین کی بحالی اورانہیں مصیبت سے نجات دلانے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے اور فعال کردار ادا کرے۔



انہوں نے سماجی تنظیموں سے اپیل کی وہ اندرون سندھ اور کراچی میں بارش سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال اور متاثرین کی امداد کیلئے آگےآئیں اور بارش متاثرین کی جس قدر ممکن ہوسکے مدد کریں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بارش متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں۔الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ سے مطالبہ کیا کہ اندرون سندھ اور کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونی والی تباہی سے نمٹنے اور بارش متاثرین کی ہرممکن اور ہر صورتحال میں امداد کیلئے ایمرجنسی ڈیسزاسٹر مینجمنٹ سیل کو فی الفور فعال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.