تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:55

لاہور: ڈینگی نے بیورو کریسی کو مجرم بنادیا،عدالت میں طلبی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو طلب کرلیا۔



درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چودھری نے کی۔ عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ لوگ مر رہے ہیں مگر پنجاب حکومت کو گوارا نہیں کہ عدالت میں جواب داخل کرائے۔ عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی۔



درخواست گزار نوشاب ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے۔ اب ڈینگی وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے تو عوام کو مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ جو سپرے کیا جا رہا وہ ناقص ہے جس کی وجہ سے ڈینگی ختم ہونے کی بجائے بڑھتا جارہا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.