تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:5

مسائل کے حل کیلئے ریاست کردار ادا کرے ، چیف جسٹس

اے آر وائی - چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ حکومت کی رٹ قائم ہونی چاہئے، مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ ریاست اپنا کردار ادا کرے۔



چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی لارجر بینچ نے بدھ کو بھی کراچی کے امن و امان سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت جاری رکھی۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس غلام ربانی شامل ہیں۔



سماعت کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انور منصور خان ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کئے جبکہ وفاق کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل کا آغاز کیا، وہ جمعرات کو بھی دلائل جاری رکھیں گے۔



ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ حکومت جرائم کی سرکوبی کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹس بھی اسی عزم کی عکاسی کرتی ہیں، وفاقی حکومت نے امن و امان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.