14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:25
ایم کیو ایم کے تحت ملک بھر میں خصوصی دعائیہ اجتماعات
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوئے۔ اجتماعات میں ملک میں حالیہ بارشوں ، سیلاب ، قدرتی آفات اور ڈینگی وائرس کے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے بچاؤ نمازیں ادا کی گئیں ،توبہ و
استغفار کا ورد اور خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے زونل ، سیکٹرز اور یونٹ دفاترپر دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کارکنان ، ہمدردوں سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس سلسلے کا مرکزی دعائیہ اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر ہوا جس ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین نے شرکت کی اور بارشوں،سیلاب ، قدرتی آفات سے جلد از جلد نکلنے اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کی ۔