14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:34
نوشہروفیروز : بارش میں مختلف حادثات سے پانچ افراد جاں بحق
اے آر وائی - نوشہروفیروز میں بارشوں کے بعد مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پچاس سے زائد افراد کے گیسٹرو میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مورو میں مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کنڈیارو اور نوشہروفیروز شہر میں دو مختلف حادثات میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔نوشہروفیروز شہر میں گیسٹرو کا ایک مریض چل بسا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کے پچاس سے زائد مریضوں کو اسپتال داخل کرادیا گیا۔ جہاں بستروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو زمین پر لیٹاکر طبی امداد دی جارہی ہے۔