تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:2

ایبٹ آباد:کمیشن کے سامنے سرکاری افسران کے بیانات قلمبند

اے آر وائی - ایبٹ آباد اسامہ کمپاؤنڈ میں دو مئی کو ہونیوالے امریکی خفیہ آپریشن کی تحقیقات کے لئے بننے والے چار رکنی کمیشن نے دوسرے روز بھی ایبٹ آباد میں اپنی تحقیقات کاسلسلہ جاری رکھا ۔



ایبٹ آباد کے خیبر پختونخواہ ہاؤس میں چار رکنی تحقیقاتی کمیشن نے ضلع تور غر اور ایبٹ آباد کے سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے بیانات قلم بند کئے , تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کے سامنے ریجنل منیجر سوئی نادرن نصیر فیروز ،ڈی آر او ایبٹ آباد فرید خان ، ایڈمنسٹریٹر ضلع تورغرعبدالغفور ، ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹر نعیم ،جنرل منیجر پی ٹی سی ایل عثمان سمیت کرنل خالد ،کرنل ارشد و محکمہ مال کے افسران سمیت دیگر نے اپنی بیانات قلم بندکروائے.



اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن پانچ سو افرا د کے بیانات قلم بند کرے گا سرکاری ملازمین کے علاوہ ضلع تور غر و ایبٹ آباد کے رہائشی افراد بھی اپنے بیانات قلم بند کروائیں گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.