4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:29
لاہور،نیب کو شریف فیملی کے ضبط شدہ اثاثے واپس کرنے کا حکم
اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کو شریف فیملی کے ضبط شدہ اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران شریف فیملی کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے شریف برادران کو عدالتوں سے بری ہونے کے باوجود
ضبط شدہ اثاثے واپس نہیں کئے۔
نیب نے شریف خاندان کے دو کروڑ روپے کے شئیرز سرٹیفیکیٹس، ساڑھے دس کروڑ روپے، مری کی زمین، چودھری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حمزہ سپنگ کارپوریشن اور رمضان شوگر ملز کے کاغذات غیرقانونی طور پر اپنے قبضہ میں کررکھے ہیں۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ہدایت پر قبضے میں لئے گئے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب کو غیرقانونی طور پر شہریوں کے اثاثے اپنے قبضے میں رکھنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔