4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:31
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس12اکتوبر کو طلب کرلیا
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بارہ اکتوبرکو طلب کر لیا ہے اجلاس میں ملک میں جاری توانائی بحران کے خاتمے کے لیئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور توانائی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی جائیں گی اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی کو بھی شر کت کے لیئے مدعو کیا گیا ہے۔