4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:34
مسلم لیگ ن کی حکومت مخالف تحریک منظم کرنے کی تیاریاں
اے آر وائی - مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف موثر اور فیصلہ کن تحریک کے لئے مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رابطے ابتدائی طور پر دوسرے درجے کی قیادت کرے گی جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے سربراہان کسی بھی ممکنہ حکموت مخالف تحریک کے لئے مشترکہ لائح عمل تحہ کریں گے ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کے مسلے پر متحدہ قومی موومنٹ اور ق لیگ کے ردعمل کو ن لیگ سنجیدگی سے لے رہی ہے.
مسلم لیگ ن کے ایک ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سے مکمل رابطے میں ہیں وہ یونہی ایک دم متحرک نہیں ہوئے ، ن لیگ نے ابتدائی طور پر رابطوں کے لئے سینیٹر اسحاق ڈار راجہ ظفرالحق سید غوث علی شاہ اور اقبال ظفر جھگڑا کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں