5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:29
فرنس آئل کی فراہمی کےباوجود لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری
اے آر وائی - حکومت کی جانب سے نجی پاور کمپنیوں کو فرنس آئل کی فراہمی کے بعد بجلی کی شارٹ فال میں کمی آگئی ہے تاہم ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اکیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ پنجاب میں لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت دیگرشہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے معاشی حب کراچی کے عوام بھی لوڈ شیڈنگ کےخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔