تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:52

آصف سندھیلہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اے آر وائی - پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل آصف سندھیلہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے ، اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے وائس ایڈمرل آصف سندھیلہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا۔



وزارت دفاع کی جانب سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے لئے تین نام بھجوائے گئے تھے ، جن میں سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل آصف سندھیلہ ، پرنسپل سٹاف آفیسر ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل تنویز فیض دوسرے نمبر پر اور وائس ایڈمرل عباس رضا کمانڈر پاکستانی نیول فلیٹ تیسرے نمبر پر تھے ،



صدر آصف علی زدراری نے سنیارٹی کو بنیاد بنا کر آصف سندھیلہ کو نیا سربراپ پاک بحریہ مقرر کیا ، توقع ہے کہ آصف سندھیلا سات اکتوبر کو پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر کی جگہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔آصف سندھیلہ پاک بحریہ کے انیسویں سربراہ ہوں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.