تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

ممتاز قادری کی سزا کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جمعہ کو ہڑتال

اے آر وائی - پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے ممتاز قادری کی سزا کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔



لاہور میں تحفظ ناموس رسالت قومی کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مزہبی جماعتوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لادین طبقہ اسلامی اقدار کو ختم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ تمام مذہبی جماعتیں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو اسلامی اور ملکی قوانین کے خلاف قرار دیتی ہیں اور اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ممتاز قادری کے حق میں جمعةالمبارک کے روز ملک گیر پڑتال کا اعلان کیا گیا۔



کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ،تحفظ ناموس رسالت کے سربراہ مولانا ابوالخیرآزاد ، امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید اور جمیعت علماء اسلام ف کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر علماءنے خطاب کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.