5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:11
پاک امریکہ تعلقات میں اونچ ہوتی رہتی ہے،گیلانی
اے آر وائی - وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ، اب تعلقات کی سمت درست ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن تنہا ہے ، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق اگلا الیکشن ہمارے ساتھ لڑے گی۔ عوام سراپا احتجاج نہیں ہیں انہیں اکسایا جا رہا ہے ، اپوزیشن عوام کو اشتعال دلا رہی ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے جب چاہتی ہے اپنا موقف تبدیل کر لیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتے وہ ڈینگی سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ عمران خان اور ڈینگی اپوزیشن کو تنگ کر رہے ہیں۔