تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:13

سیاسی عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، شاہی سید

اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں سیاسی عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔



پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر تباہی کے دہانے پر لانے کی ذمے داری ضیا الحق , پرویز مشرف پر اور ان کے حواریوں پر عائد ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آمروں کو طویل اقتدار تک برداشت کرنے والے جمہوری حکومت کے آئینی مینڈیٹ کا احترام کریں۔ یہ جمہوریت کا ہی ثمر ہے کہ ہر شخص یا جماعت اپنے خیالات کا آزادنہ استعمال کرتے ہیں۔ کوئی بھی سیاسی جماعت ملکی درپیش مسائل کو اکیلے حل نہیں کرسکتی۔کل جماعتی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کی سیاہی بھی ابھی خشک ہونے سے قبل پوائنٹ اسکورنگ شروع کردی گئی۔کل جماعتی کانفرنس سے قومی یکجہتی کا عالمی برادری کو دئیے جانے والا بھرپور پیغام بے موقع سیاسی محاذ آرائی سے زائل ہورہا ہے۔



انھوں نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں پرمسلسل در اندازی،بیرونی جارحیت کے خدشات،بلوچستان میں روز بہ روز بگڑتی صورتحال ، شدت پسند دہشت گردوں کی مذموم کاروائیاں اور کراچی میں بدامنی سمیت دیگر مسائل بے موقع سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے حل نہیں کئے جاسکتے۔جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کو بردباری اور ملکی حالات کے تناظر میں سیاسی سوجھ بوجھہ اور برداشت سے کام لیناہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.