5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:31
بلوچستان،حالیہ دہشتگردی میں لشکر جھنگوی ملوث ہے، رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات میں لشکر جھنگوی ملوث ہے ۔
امن وامان کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں نشانہ وار قتل کے واقعات ختم ہوگئے ہیں جبکہ فرقہ واریت میں اضافہ ہوا ہے ۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انھوں نے کمیٹی کو بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزن مری اور ہربیار چودہ اگست کو آزادی کا اعلان کرنے والے تھے جسے رکوایا گیا جبکہ بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا ہٹانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔