تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:22

موجودہ حکومت نےدوتہائی اکثریت حکومت سےزیادہ کام کئے،زرداری

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مستقبل کی تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ایک حکومت نے ایوان میں سادہ اکثریت نہ رکھنے کے باوجود دو تہائی اکثریت رکھنے والی حکومتوں سے زیادہ کام کیے۔



ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانےسے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت پر بےجاتنقید اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے باوجود، پارٹی ملک کے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالنا چاہتے ہیں۔



صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں علاقائی تجارت کوفروغ دینے کی کوشش ہے۔ موجودہ دور حکومت میں بیرونی ممالک سے زرمبادلہ کی ترسیل چھ ارب ڈالر سالانہ سے گیارہ ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہے جبکہ برآمدات میں پچیس ارب ڈالر کا ہدف حاصل کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.