7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:45
پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 ہو گئی
اے آر وائی - پنجاب میں قاتل ڈینگی کی کارروائی جاری ہیں اور تازہ واقعات میں معروف شاعر صلاح الدین محمد سمیت مزید پندرہ افراد چل بسے۔ ہلاک افراد کی تعداد دو سو پانچ ہو گئی۔
نامور شاعر اور ادیب صلاح الدین محمد ڈینگی شوک سنڈروم کے باعث پانچ روز سے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھے۔ ان کی یادیں ان کی بہن اور معروف افسانہ نگار امِ عمارہ کی باتوں اور آنکھوں سے چھلکتے آنسووں میں جھلکتی ہیں۔ امِ عمارہ افسانہ نگار صلاح الدین محمد نے اپنی ادبی وابستگی کے ساتھ ساتھ اہم موقعوں پر اقوامِ عالم میں پاکستان کی پرجوش اور کامیاب نمائندگی بھی کی ۔
ڈینگی کی وجہ سے پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں۔