8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:55
مشرف نے امریکہ میں لابیسٹ فرم کی خدمات حاصل کرلیں
اے آر وائی - سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے اپنااثرو رسوخ اور ساکھ بہتر بنانے کے لیےپچیس ہزار ڈالر ماہانہ کے عوض امریکی لابیسٹ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
امریکی فرم سے پرویز مشرف کے معاہدے کی دستاویزات اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔ فریقین کےمابین معاہدہ واشنگٹن میں ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے پاس ہوا ہے۔ پرویزمشرف نے یہ معاہدہ امریکی کانگریس کے رکن بل سارپیلیئس کے ساتھ کیا ہے۔ سابق صدر پاکستان کی طرف سے رضا بخاری نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
اس مقصد کیلئے مجموعی طور پر ایک لاکھ پچھہتر ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں رواں سال ستمبر سے مارچ تک سات ماہ کیلئے ماہانہ پچیس ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ اس معاہدے پر پرویزمشرف کا پتہ سی ون بی پارک لین چک شہزاد اسلام آباد کا لکھا ہوا ہے۔