8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:14
سپریم کورٹ کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
اے آر وائی - کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور دیگر فیصلوں پر غور کے لیے اہم اجلاس آج ایوان صدر میں طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری، قانون اورداخلہ کے صوبائی وزرا اور سیکریٹریز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عملی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔ وہ صدرمملکت آصف علی زرداری سےعلیحدگی میں بھی ملاقات کریں گے۔