8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:5
تمباکو نوشی چھوڑیئے یاد داشت بہتر بنایئے، تحقیق
اے آر وائی - تمباکو نوشی چھوڑنے کے بے شمار فائدے ہیں اس سے نہ صرف آپ کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ آپ کو ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی سے پیچھا چھڑا کر آپ یاداشت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو اپنے روزانہ کے معمولات کا صرف 59 فیصد حصہ ہی یاد رہ پاتا ہے جبکہ سگریٹ چھوڑنے والوں میں یہ شرح 74 فیصد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی سے اجتناب دماغی عمل کو بہتر کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جو تمباکو نوشی چھوڑنے سے یاداشت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کی گئی۔