تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:31

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے،پیپکو

اے آر وائی - پیپکو نے دعوٰی کیا ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد برابر ہوجانے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔

پیپکو کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 14385میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار بھی 14385میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔



پیپکو کے مطابق آبی ذرائع سے 6399میگاواٹ، تھرمل 1764میگاواٹ ، آئی پی پیز سے 6116میگاواٹ اور رینٹل پاور پلانٹس 106میگاواٹ بجلی فراہم کررہیے ہیں جبکہ کے ای ایس سی کو 650میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔ پیپکو کے مطابق آنے والے دنوں میں بجلی کی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.