تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:55

آغا سراج درانی کی شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات

اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء آغا سراج درانی نے صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الہی سے ملاقات کی ملاقات میں سندھ میں وزارتوں کے نئے فارمولے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے سندھ میں وزارتوں کی تبدیلی کی مخالفت کی اور کہا کہ ق لیگ وزارتوں میں کمی اور محکموں کی تبدیلی کو قبول نہیں کریگی ،آغا سراج درانی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اتحادی جماعتیں تعاون کرینگی اور اس مسلئے کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ حکومت سے جس حد تک ممکن ہوا تعاون کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.