تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:22

چوہدری نثارعلی خان کے دو قریبی رشتہ دار پیپلز پارٹی میں شامل

اے آر وائی - پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورقومی اسمبلی میں حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے پھوپھی زاد چوہدری وقار علی خان اور چچا زاد سردار اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔



مسلم لیگ ن کے دونوں رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے چوہدری نثار علی خان کے قریبی عزیز ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت کا اعلان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے اختلاف اور چوہدری نثار علی کے رویے کے باعث یہ فیصلہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.