9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:5
چیئرمین نیب کیلئے فصیح بخاری کا نام تجویز
اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب کیلئے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کا نام تجویز کر دیا ہے ۔صدر آصف علی زرداری نے مشاورت کیلئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو خطوط بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کو چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم ان کی تقرری میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے مارچ میں ان کی تقرری کالعدم قرار دی تھی ۔ اس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا اور سپریم کورٹ نے بار بار حکومت کو ہدایت کی کہ چیئرمین نیب کا تقرر کیا جائے۔
تقریبا سات ماہ بعد اب صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب کیلئے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کا نام تجویز کیا ہے اور ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو بھی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔