9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:32
ڈورن حملے،قومی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،تہمینہ
اے آر وائی - پاکستان نے ڈرون حملوں سے متعلق میڈیا میں آنیوالی بعض روپوٹس سے متعلق کہاہے کہ اس حوالے سے قومی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے ترجمان دفترخارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کاڈورن حملوں سے متعلق یہی موقف ہے کہ ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔