10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:42
نجی ٹارچر سیل،لاہورہائیکورٹ کااہلکاروں کیخلاف کارروائی کاحکم
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ عبدالمالک میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل سے دو ملزمان کی برآمدگی ہونے پر ایس ایچ او سمیت ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم پر بیلف نے کوٹ عبدالمالک میں پولیس کے قائم کئے گئے نجی ٹارچر سیل سے دو افراد کو برآمد کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا کہ دونوں بازیاب افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں ۔جس پر جسٹس سردارطارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ نجی ٹارچر سیل کا قیام پولیس کے لئے شرم کا باعث ہے۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور بازیاب ہونے والوں کی دس روز میں میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔