10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:52
لاہور،عدالت سے دھوکا دہی،ڈائریکٹر ایل ڈی اے کے خلاف کارروائی
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے پلازہ مسماری کیس میں عدالت سے غلط بیانی کرنے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے اظہر علی کے خلاف دھوکہ دہی کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران پلازہ مالک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اظہر علی نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت سے غلط بیانی کی، فاضل عدالت نے ڈائریکٹرایل ڈی اے کے خلاف دھوکہ دہی کی کاروائی کا آغاز کر دیا، جبکہ فاضل عدالت نے غلط بیانی کرنے والے ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نومبر کے پہلے ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔