10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:1
لاہورہائیکورٹ کاحکم،چوہدری پرویزکاجلسہ ورکرزکنونشن میں تبدیل
اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہیٰ کو ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرنے سے روکنے کا حکم جاری کردیا، تاہم چوہدری پرویز نے جلسہ عام کو جنرل ورکرز کنونشن کا نام دیدیا، اور زور دار خطاب بھی کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پی پی دوسوبیس سے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر خضر حیات کی درخواست پر فیصلہ سنایا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کوئی بھی وفاقی وزیر انتکابی جلسے سے خطاب نہیں کرسکتا ، اس لئے چوہدری پرویز الہیٰ بھی انتخابی حلقے میں جسلہ عام سے خطاب نہ کریں۔ مسلم ق کے ذمہ داروں نے فیصلہ پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم چالاکی سے کام لیتے ہوئے جلسہ عام کا صرف نام تبدیل کردیا گیا، اور چوہدری پرویر الہیٰ نے اس سے خطاب بھی کرڈالا۔