تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:0

ذوالفقارمرزا کا استعفیٰ منظور کرلیا ، نثارکھوڑو

اے آر وائی - اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہاہے کہ تصدیق کےبعد ذوالفقارمرزا کا استعفیٰ منظور کرلیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزا کی حیثیت اب سابق رکن صوبائی اسمبلی کی ہے۔



سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر نثارکھوڑو نے تصدیق کی کہ ذوالفقارمرزا کا استعفیٰ ان کے ہاتھ سے لکھا گیا تھا۔ نثارکھوڑو کا کہناتھاکہ انھوں نے ذوالفقارمرزا سے تصدیق کےبعد استعفیٰ منظور کیا۔ نثارکھوڑو نے بتایا کہ استعفے سے متعلق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو آگاہ کردیاگیاہے۔



ذوالفقار مرزا کے استعفے کے بعد اب پی ایس ستاون بدین کی نشت خالی ہوگئی، جہاں ضمنی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔ دوسری جانب اے آروائی نیوزکوموصول ہونے والی استعفے کی کاپی کے مطابق ذوالفقارمرزا نے خود کو بے نظیر بھٹو کا بھائی اور پی ایس ستاون بدین کا ایم پی اے لکھاہے۔استعفے پر اٹھائیس اگست کی تاریخ درج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.