تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:23

عاصمہ جہانگیر کی طبعیت ناساز،لندن کے اسپتال میں داخل

اے آر وائی - صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جھانگیر کی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر انھیں لندن کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروا دیاگیا۔



عاصمہ جھانگیر کی اپنڈکس کی نس پھٹ جانے سے ان کو بے ہوشی کے عالم میں لندن کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انھیں فوری طور پر طبی امداد مہیا کی گئی اور تقریبا تین گھنٹے تک ان کا آپریشن جاری رہا تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔



عاصمہ جھانگیر لندن میں نیا عدالتی سال شروع ہونے پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے انگلنیڈ کے دورے پر تھیں جہاں آج صبح ان کی اپنڈکس کی نس پھٹ گئی ۔عاصمہ جھانگیر کے عزیز و رشتہ دار بھی ان کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع پر لندن کے لیے روانہ ہو گئےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.