10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32
ذوالفقار مرزاکیخلاف کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ میں مظاہرے
اے آر وائی - سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی کل لیاری میں کی جانے والی پریس کانفرنس کیخلاف کراچی ، حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔
کراچی میں پریس کلب کے باہر شہریوں کی بڑی تعدادنے احتجاج میں شرکت کی،ذوالفقارمرزا کے خلاف نعرے لگائے اور پتلا جلایا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لیاری میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں ذوالفقارمرز نے جو لہجہ اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے ۔ مظاہرین نے چیف جسٹس اور صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ذوالفقارمرزا کے بیانات کا نوٹس لیں ۔
حیدر آباد میں شہریوں نے ذوالفقار مرزا کیخلاف مظاہرے کئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا سابق وزیرداخلہ کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیا جائے، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ نوابشاہ میں شہریوں نے سابق وزیرداخلہ کیخلاف ریلی نکالی، اور شہرکے مختلف علاقوں میں مارچ کیا ،سکھرمیں شہریوں کی بڑی تعداد نے ذوالقفقار کے بیان پر احتجاج کیا اورنعرے لگائے۔