10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:41
لاہور: ڈینگی سے آج جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد نو ہو گئی
اے آر وائی - لاہور میں ڈینگی کے حملے بدستور جاری ہیں اور آج جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ میو اسپتال میں پانچ افراد ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے جبکہ چار افراد دیگر اسپتالوں میں جان کی بازی ہار گئے۔
حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آسکی اور روزانہ کی بنیاد پر 7 سے بارہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں وزیراعلیٰ نے ڈینگی کے خلاف ٹریننگ نہ لینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی شامل کیا جائے۔