10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:4
حمزہ شہباز کےخلاف سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی قرارداد
اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کی عائشہ احد کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ عائشہ احد کے واقعہ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور جلد سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی مذمتی قرار داد جمع کرائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین نے عائشہ ملک کے خلاف زیادتی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ ایم کیو ایم مظلوم فیملی کے ساتھ ہے ۔
ذوالفقار مرزا کے حوالے سے سوال پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزا کے بیانات نسل پرستانہ اور تشدد کو اکسانے والے ہیں،وہ کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔