تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:13

مسلم لیگ ن کوایوان صدرسے خط موصول

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق امیرالبجر فصیح بخاری کی بطورچیئرمین نامزدگی سے متعلق صدرزرداری کی جانب سے بھیجاگیا خط موصول ہوگیا۔



اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنمااورقائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کا کہنا ہے کہ صدرزرداری کی جانب سے بھیجے گئے خط کا بغورمطالعہ کیا جائے گا اس کے بعد خط کاجواب بھیج دیا جائے گا۔ گزشتہ روز ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نامزدگی پراعتراضات کئے گئے تھے تاہم ن لیگ نے صدرمملکت کی جانب سے بھیجے گئے مشاورتی خط کاجواب دینے کاعندیہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.