تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:22

ذوالفقارمرزا سیاست سے ریٹائرمنٹ کےبعد اور زیادہ متحرک

اے آر وائی - سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظورکر لیا گیاہے۔جبکہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کےبعد ذوالفقارمرزا پہلے سے زیادہ فعال ہوگئےہیں۔



ادھر ذوالفقارمرزانے فنکشنل لیگ کےسربراہ سے ملاقات کی۔جس کے متعلق ذوالفقارمرزا کاکہناتھاکہ ساری دنیا پیرپگارا سے دعالینے آتی ہے۔ملاقات کےبعد میڈیاسے گفتگو میں ذوالفقارمرزا نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے فراغت کےبعد شرم و حیاء کی زنجیر ٹوٹ گئی ہے۔



انہوں نے الزام عائدکیاکہ ان کے خلاف جلوس میں خود متحدہ والوں نے فائرنگ کرائی ۔ذوالفقارمرزا کی وطن واپسی سے ایک بار پھر سندھ میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.