تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:32

لاہور،پولیس نے گورنر ہاؤس کو مزید سیکیورٹی دینے سے انکار

اے آر وائی - لاہور پولیس نے گورنر ہاؤس کو مزید سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا، انکارگورنر ہاؤس کی جانب سے بھجوائے جانے والے ایک خط کے بعد کیا گیا۔



گورنر ہاؤ س پنجاب کے ملٹری سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل مظہر الحسن نے 19 اگست کو آئی جی پنجاب کو سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی ،درخواست میں لکھا گیا تھا موجودہ حالات میں گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھانابہت ضروری ہے، سیکیورٹی کی کمی خود بہت بڑی دھمکی ہے پولیس اہلکاروں کی کمی کے باعث گورنر ہاؤس کے پینتالیس ناکے اور چوکیوں میں سے پندرہ خالی ہیں خط میں یہ کہا گیا کہ فوری طور 68تربیت یافتہ پولیس اہلکار گورنر ہاؤس میں تعینات کئے جائیں گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی نفری کی تعداد تیرہ سال قبل والی ہی ہے۔



ذرائع کے مطابق اس درخواست پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا اور لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں خود نفری کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گورنر ہاؤس کہ ترجمان یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اس خط پرجلد عمل درآمد ہو گا اور سیکیورٹی فراہم کر دی

جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.