تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:50

سپریم کورٹ،فلڈ کمیشن رپورٹ، تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز طلب

اے آر وائی - سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر عمل در آمد نہ ہونے کی درخواست کیس پر تمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔



سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سے سیلاب سے متاثرہ شہروں سے کھڑا پانی پنتالیس دن میں نکال دیا جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ فلڈ کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیم نالوں اور نہروں کو صاف کیا جاتا تو اتنی تباہی نہ ہوتی ۔ انہوں نےکیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے تمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو کر فلڈ کمیشن کی سفارشات پر ابتک ہونے واللی پیش رفت کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.