تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:13

نامزد چیئر مین نیب ایڈمرل فصیح بخاری کی وزیراعظم سے ملاقات

اے آر وائی - نامزد چیئر مین نیب ایڈمرل فصیح بخاری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں متوقع چیئر مین نیب کی نئی ذمے داریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



وزیراعظم نے ایڈمرل فصیح بخاری کو نئی ممکنہ ذمے داریوں اور اس ضمن میں ان کے فرائض سے متعلق آگاہ کیا۔ ایڈ مرل فصیح بخاری نے چیئرمین نیب کے عہدے کے لیئے اعتماد کر نے پر صدر اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.