تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

عوام اشتعال انگیز بیانات پر مشتعل نہ ہوں ، الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کی قیادت کے خلاف کسی بھی فردکے اشتعال انگیزبیان پرہرگزمشتعل نہ ہوں اوراپنے جذبات قابومیں رکھیں۔



اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف کسی بھی فرد کی جانب سے ایم کیوایم کی قیادت کومغلظات دینے اور اشتعال انگیززبان استعمال کرنے پرکارکنان وعوام کا اشتعال میں آنا فطری عمل ہے لیکن میں کارکنان و عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ ہرگزمشتعل نہ ہوں، اپنے جذبات قابومیں رکھیں، صبروبرداشت کامظاہرہ کریں اوراللہ کے انصاف پر یقین رکھیں اوراللہ کے انصاف کاانتظارکریں ۔ اللہ بہتر انصاف کرنے والاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.